5 جولائی، 2017، 12:51 AM

فرانسیسی صدر پر قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث جوان گرفتار

فرانسیسی صدر پر قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث جوان گرفتار

فرانسیسی پولیس نےصدر ایمنوئل میکروں پر قاتلانہ حملے کی سازش کے الزام میں مشتبہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی پولیس نےصدر ایمنوئل میکروں پر قاتلانہ حملے کی سازش کے الزام میں مشتبہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ فرانسیسی پراسیکیوٹر کے مطابق23 سالہ نوجوان کوصدر پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا۔پراسیکیوٹر کے مطابق گرفتار نوجوان پر دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔
مشتبہ نوجوان بیسٹائل ڈے پر 14 جولائی کی پریڈ کے دوران صدر میکروں کو قتل کرنا چاہتا تھا، پریڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔

News ID 1873649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha